سائنو فارم، سائنو ویک لگوانے والے پاکستانی برطانیہ کا سفر کر سکیں گے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) برطانوی حکومت نے پاکستان کیلئے مزید سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔سائنو فارم، سائنو ویک، کوویکسین لگوانے والے افراد برطانیہ کا سفر کر سکیں گے۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والوں کے لیے یہ بڑی خوشخبری ہے، برطانیہ نے سائنو فارم، سائنو ویک اور کوویکسین کو بھی ویکسینیشن فہرست میں شامل کر لیا، پاکستان سے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگوانے ووالے افراد بھی 22 نومبر سے برطانیہ جا سکیں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 558 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 77 ہزار 560 ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More