لندن (پاک ترک نیوز) انگلینڈ ٹیم کے سابق آل رائونڈر لیوک رائٹ انگلش ٹیم کے نئے سلیکٹر منتخب ہو گئے ۔وہ اگلے برس مارچ میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
انگلش آل راؤنڈر لیوک رائٹ انگلینڈ کی مینز ٹیم میں سلیکٹر کے طور پر تقرری ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہوئی ہے، انکا 20 سالہ ٹی20 کیرئیر بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے، رائٹ سال 2010 میں ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے رکن بھی تھے۔
اس موقع پر لیوک رائٹ نے کہا کہ انگلش ٹیم ساتھ چیف سلیکٹر کا کے عہدے پر کردار ادا کرنا میرے لیے اعزاز ہے، اگلے سال ایشز اور آئی سی سی مینز 50 اوور کے ورلڈکپ ذہن میں ہے۔
انگلش آل راؤنڈر نے 2003 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور انہوں نے 20 ہزار سے زائد رنز جبکہ 300 سے زائد وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔