سابق جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل رحیم الدین انتقال کرگئے

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ر رحیم الدین خان انتقال کر گئے۔انکی کی نماز جنازہ کل شام کیلوری گراؤنڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم رحیم الدین 21 جولائی 1926ء کو پیدا ہوئے۔ وہ 20 ستمبر 1978ء سے 22 مارچ 1984ء تک بلوچستان کے اور 24 جون 1988ء سے 11 ستمبر 1988ء تک سندھ کے گورنر بھی رہے۔
مرحوم رحیم الدین سابق آرمی چیف و صدر جنرل ضیاءالحق مرحوم کے سمدھی تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More