نئی دہلی (پاک ترک نیوز) صدر انڈین کرکٹ بورڈ اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔ جن کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔49 سالہ بی سی سی آئی کے صدر کا ٹیست مثبت آنے کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گنگولی کو ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کی حالت بالکل ٹھیک ہے۔
سارو گنگولی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی وجہ سے بہت زیادہ سفر کر رہے تھے، اس لیے انہیں کورونا کی ڈبل ویکسین لگائی گئی تھی۔اس سال یہ تیسرا موقع ہے جب سارو گنگولی کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ جنوری کے شروع میں انہیں سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ جہاں دل کا دورہ پڑنے کی تشخیص ہوئی اور ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی۔چند ہفتوں بعد انہوں دوبارہ سینے میں درد کے باعث ہسپتال لے جایا گیا، اور ان کو دو سٹنٹ لگائے گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔