سازش کرنے والا اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ،وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سازش کرنے والا اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا سازش کرنے والا اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، سفارتی دائرہ کار میں تبدیلیاں کر کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔قانون سب کے لیے برابر ہے اور کوئی اس سے بالاتر نہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، رنگے ہاتھوں پکڑے گئے چور اب اداروں کو بدنام کر کے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More