سمرقند(پاک ترک نیوز)
ترک ریاستوں کی تنظیم ( او ٹی ایس) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جو اپنی کاروائی کے دوران سمرقند میں پہلے او ٹی ایس سربراہی اجلاس کے دوران دستخط کیے جانے والے دستاویزات کے پیکج کا جائزہ لیں گے۔
ازبکستان کے وزیر خارجہ ولادیمیر نوروف نےجمعرات کے روز اپنے افتتاحی کلمات کے دوران کہا کہ یہ علامتی ہے کہ او ٹی ایس کے رکن ممالک کا پہلا سربراہی اجلاس سمرقند میں منعقد ہوا، جو ترک تہذیب میں بہت بڑا کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سربراہی اجلاس کی اہم تقریب کے لیے تیار کردہ دستاویزات کے پیکج پر دستخط کرنا ہے، جو او ٹی ایس کی 2022-2026 کے دوران ترقی کا تعین کرے گا۔
2009 میں تشکیل دی گئی ترک بولنے والی ریاستوں کی کوآپریشن کونسل (ترک کونسل) نے نومبر 2021 کے استنبول سربراہی اجلاس میں اپنا نام ترک ریاستوں کی تنظیم رکھ دیا۔ فی الحال، تنظیم میں آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان، ترکی، اور ازبکستان شامل ہیں اور ہنگری اور ترکمانستان بطور مبصر شریک ہیں۔