سرمائی اولمپکس ،امریکہ سمیت دو درجن سے زائد ملکوں کی ٹیمیں چین پہنچ گئیں

بیجنگ (پاک ترک نیوز)سرمائی اولمپک کھیلوں کے لئےبیجنگ اور اس کے آس پاس کے تین سرمائی اولمپک ویلیجز کو مختلف قومی وفود کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ جہاں اب تک دو درجن سے زائد ملکوں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزپر مشتمل دستےکھیلوں کے دوران اپنی رہائشگا ہوں تک پہنچ چکے ہیں۔
سرمائی اولمپک کھیلوں کی ٓرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ معلومات کے مطابق آنے والے دستوں میں میزبان چین، امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا اور سوئٹزرلینڈ سمیت 24 سے زائد ممالک کے کھلاڑی اور اہلکار شامل تھے۔
کھیلوں میں شرکت کے لئے آنے والے دستوںکو پہلے سیکیورٹی چیک سے گزرا گیا اور پھر انہوں نے گیمز کے عملے کے ساتھ رجسٹریشن میٹنگز میں شرکت کی تاکہ رہائش، رسائی کے حقوق اور ان کی ضرورت کے سامان کا بندوبست کیا جا سکے۔
ٓمختلف ملکوں کے دستوںکے لئےکھیلوں کے انعقاد کے تینوں مقامات پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ چنانچہ چند ملکوں کے کھلاڑی بیجنگ کے اولمپک گاؤں میں قیام کریں گے، جب کہ دیگر دارالحکومت سے تقریباً 190 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ژانگ جیاکاؤ اور 90 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع یانکنگ جائیں گے۔
مزید براںبیجنگ کاویلیج کرلرز، آئس ہاکی کے کھلاڑیوں، فگر اسکیٹرز اور کچھ سنو بورڈرز کا خیر مقدم کرے گا۔ اور ژانگ جیاکاؤ کا ویلیج فری اسٹائل اسکیئرز، سنو بورڈرز، اسکی جمپرز، اور کراس کنٹری اسکیئرز کی میزبانی کرے گی۔ جبکہ الپائن اسکیئرز اور بو ب سلائیز یانکنگ میں ہوں گے۔دریں اثنااولمپک ویلیجز باضابطہ طور پر جمعرات کو کھلیں گے جب بڑی تعداد میں ٹیمیںچین پہنچنے والی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More