سرکاری افسران کی سکریننگ کی ذمہ داری آئی ایس آئی کو مل گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
وزیر اعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پر ملک کی سب سے بڑ ی انٹیلی جنس ایجسی کو سرکاری افسراکی تقرری، تعیناتی اور ترقی سے قبل اسکریننگ کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی آئی ایس آئی اور آئی بی افسران کی اسکریننگ کرتی تھیں لیکن اسے باقاعدہ قانونی حیثیت حاصل نہ تھی۔
اب آئی ایس آئی تمام افسران کی اسکریننگ کیلئے بطور اسپیشل ویٹنگ ایجنسی بھی ذمہ داریا ں نبھائے گی۔گوکہ اطلاعات کے مطابق آئی بی بھی یہ کام سر انجام دیتی رہے گی تاہم آئی ایس آئی کو اس نوٹیفیکیشن سے قانونی کور مل جاتا ہے۔
ماضی میں اعلیٰ عدالتوںنے ایسی انٹیلی جنس رپورٹس کو اس وجہ سے رد کیا تھا کہ سول سرونٹ ایکٹ میں اسکی قانونی گنجائش موجود نہیں۔ یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ اب آئی ایس آئی کی رپورٹ کو عدالتوں میں بطور درست قانونی دستاویزکے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More