سری لنکا طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25افراد ہلاک،متعدد گھر تباہ

کولمبو (پاک ترک نیوز) سری لنکا میں جاری طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 25 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ متعدد گھر تباہ اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔متاثرہ علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ پانی ایک ہسپتال میں بھی داخل ہو گیا جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔
سری لنکا 17 اضلاع شدید متاثر ہوئے، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی پانی میں ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ حکومت نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں ، متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ خوراک اور ادویات بھی پہنچائی جا رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More