ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کی تیل کی پیداواری کمپنی سعودی آرامکو نے دنیا کی سب سے زیادہ مالیت کی کمپنی ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جسکی وجہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مدی ہے۔
سعودی عرب کی قومی پٹرولیم اور قدرتی گیس کمپنی، جسے دنیا کی سب سے بڑی تیل پیدا کرنے والی کمپنی سمجھا جاتا ہے، کی مالیت 2.42ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ایپل کے شیئرز کی قیمت میں گزشتہ ماہ سے کمی آرہی ہے ۔ اس وقت ایپل کی مالیت 2.37ٹریلین ڈالر ہے۔
آرامکو نے گزشتہ برس خالص منافع میں 124فیصد اضافہ رپورٹ کیا تھا ۔جیسے ہی عالمی کورونا وبا میں بہتری ہوئی تو آرامکو کا منافع 49ارب ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ برس 110ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔
سعودی عرب پر تیل کی پیداوار بڑھانے کیلئے دباو ڈالا جارہا ہےکیوں کہ یوکرین میں روس کی فوجی کاروائی کے نتیجہ میں عالمی توانائی منڈیوں میں تہلکہ مچا ہوا ہے۔
کمپنی نے کہا ہےکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے کئی اقدامات کر رہے ہیں۔لیکن افراط زر کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی ہو واقع ہو سکتی ہے۔