ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں اب خواتین ٹرین ڈرائیورز کے بعد سرحدی محافظ کے فرائض بھی انجام دیں گی ۔سعودی وزارت داخلہ نے بطور سرحدی محافظ تعیناتی کیلئے خواتین سے درخواستیں طلب کرلیں۔
خواتین کی قابلیت کی جانچ اور تربیت کے بعد سرحدی محافظ تعینات کیا جائے گا۔سعودی عرب نے فروری 2021 میں خواتین کومسلح افواج میں شمولیت کی اجازت دی تھی۔ سعودی خواتین سپاہیوں کے پہلے دستے نے ستمبر میں سعودی آرمڈ فورسز ویمنز کیڈر ٹریننگ سینٹرسے تربیت مکمل کی تھی۔
اس سے قبل مکہ اورمدینہ کے درمیان ٹرین سروس کے لئے بھی بڑی تعداد میں خواتین ڈرائیورز درخواست دے چکی ہیں۔