اسلام آباد (پاک ترک نیوز)سعودی عرب جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ،سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کےافراد اب آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکیں گے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے آسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے۔ سعودی عرب مزدوری کیلئے جانے والے آج سے اپنی دستاویزات دکھا کر آسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔ گاؤں یا دیہات میں دستیابی نہ ہونے پر بڑے شہروں سے ویکسین لگوائی جاسکے گی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اپنی منظورشدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے۔ ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے۔ سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں۔