سعودی عرب مین 27سے زائد ممالک کے فوجیوں کے درمیان حفظ قرآن کے مقابلے کا آغاز

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میںسعودی وزارت دفاع کے زیراہتمام 27ملکوں کے فوجیوں کے درمیان حفظ قرآن کے نویں بین الاقوامی مقابلے کا آغاز مکہ مکرمہ میں ہوا جو 13 نومبر تک جاری رہے گا۔
سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی نیابت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد العیسی نے مقابلے کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع پر وزارت دفاع کے ماتحت ہونے والے مقابلے کے نگراں اعلٰی عبدالرحمان الحسینی بھی موجود تھے۔
اس موقع پراپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد العیسٰی نے مقابلے کے شرکا کا خیرمقدم کیا۔ اور قرآن کریم کی ترویج کے لئے حکومتی کاوشوں کو سراہا۔
مقابلے کے نگراں اعلٰی عبدالرحمان الحسینی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب قرآن کریم اور اس کے حفظ کے حوالے سے اہم خدمات انجام دے رہا ہے اور قرآن و سنت ہی ملک کا آئین ہیںَ۔
فوجیوں کے درمیان حفظ قرآن کے بین الاقوامی مقابلے میں 27 سے زیادہ ممالک کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی اجلاس کے بعد ججوں کی کمیٹی نے متعدد امیدواروں سے قرآن کریم کی تلاوت سنی۔
یاد رہے کہ حفظ قرآن کے مقابلے کی کارروائی صبح آٹھ سے دوپہر 12 اور پھر سہ پہر چار سے ساڑھے پانچ بجے تک ہو رہی ہے۔ جبکہ وقفے کے دوران قرآن کریم اور اس کے علوم کے حوالے سے پروگرام بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More