سعودی عرب میں پہلا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول

جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب کے شہر جدہ میں فلم فیسٹیول میلہ سج گیا ،امریکا سمیت برطانیہ، فرانس، مصر اور بھارت سمیت دنیا کے متعدد ممالک سے معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
فلم فیسٹیول 15 دسمبر تک جاری رہے گا جہاں فلموں کی نمائش کے علاوہ ڈانس و آرٹ کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے جب کہ اہم شخصیات سے گفتگو بھی کی جائے گی۔
10 روزہ فلم فیسٹیول میں دنیا کے متعدد ممالک کی 135 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی، زیادہ تر فلمیں عربی زبان کی ہیں، تاہم فیسٹیول کے دوران انگریزی، فرانسیسی، اسپینش، ہندی، بگالی اور ملایلم سمیت دیگر زبان کی فلمیں بھی شامل ہیں۔
فیسٹیول کی فلموں کو 11 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں شارڑ فلموں سمیت سعودی عرب کی ثقافت کو بھی نمایاں کیاجائے گا۔ اس فیسٹیول کا مقصد سعودی فلمی صنعت کو بہتر بنانے اور مملکت کے سنیما کو دنیا بھر میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More