سعودی عرب نے ایک ہفتے کے لئے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

کورونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافے پر سعودی عرب نے ایک ہفتے کے لئے تمام بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔
اس پابندی کے باعث عمرہ زائرین کی دنیا بھر سے آنے والی پروازوں پر بھی پابندی لگ گئی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق کورونا کے نئے وائرس کے بعد یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا کا ایک نیا وائرس آیا ہے جس کے بعد دنیا بھر کے تمام ممالک نے برطانیہ سے فضائی، سمندری اور زمینی رابطے منقطع کر لئے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پروازوں پر پابندی میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ بہت سے ممالک میں کورونا کے نئے وائرسز سامنے آ رہے ہیں جس کے باعث یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔
سعودی حکومت نے وزارت صحت کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر یہ پابندی لگائی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More