ریاض(پاک ترک نیوز)سعودی عرب نے حج مکمل ہونے کے بعد نئے عمرہ سیزن کیلئے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب نے حج 1443ھ کی تکمیل کے بعد نئے عمرہ سیزن 1444 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
Welcome pilgrims from around the world! ????
Starting from today: Visa Applications for Umrah are now open.
Please note that permits to perform Umrah for local and international pilgrims will be issued starting August 3rd, 2022.#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/Xc4taXCnjY— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) July 13, 2022
وزارت کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ویزے کے لیے 14 جولائی سے متعلقہ سفارت خانوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اعلان کے مطابق عمرے کے لیے قافلوں کی آمد نئے اسلامی سال کے آغاز یعنی یکم محرم 1444ھ ہی سے شروع ہو جائے گی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ہم اس سلسلے میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے منتظر ہیں۔
عمرہ سیزن کے حوالے سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیے جائیں گے۔