سعودی عرب کا پاکستانی طلبا کو سکالرشپ دینے کااعلان

 

جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب کا 25 جامعات میں پاکستانی طلبا تعلیم حاصل کریں گے۔
سعودی عرب میں پاکستان کےسفیر پاکستان جنرل (ر)بلال اکبر نے جدہ میں میڈیا کو بتایا کہ یہ سکالر شپ75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہو گا۔
سعودی حکومت کی جانب سے دیئے گئے سکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبہ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔
جنرل ریٹائرڈ بلاک اکبر نے مزید بتایا کہ ہم سعودی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی درآمدات د بڑھا رہے ہیں اور سعودی تاجر جلد پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے جائیں گے ۔
سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت نے لیبر میں بھی ہمیشہ پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستانی مزدوروں کاکوٹہ زیادہ رکھا ہے ۔
پاکستانی کمیونٹی کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More