ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے یوکرین کیلئے 400ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق یوکرینی صدر کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر زیلنسکی کے ساتھ بات چیت میں جنگ میں کمی لانے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔
یوکرینی صدرنے وزیراعظم نامزد ہونے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد دی اور روس کیخلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔