اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان اور سعودی عرب نے ورکرز کی بھرتی اور ہنر کی تصدیق کے پروگرام کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثہ شفقت محمود ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں ۔
معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی سعودی عرب میں ہوئی ہے ۔
سعودی عرب اور پاکستان میں یہ معاہدے پاکستانی ورکرز کے تنازعات کو حل کرنے اور کسی بھی خلاف ورزی پر ریکروٹمنٹ دفاتر، کمپنیوں یا ایجنسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے میں بھی مدد دیں گے ۔
جبکہ ہنر کی تصدیق کے معاہدے سےسعودی عرب میں ہنرمند اور تصدیق شدہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگااور پاکستانی ہنرمندوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور سرٹی فکیشن حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرے گا۔
سابقہ پوسٹ