سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ شکست

دوحہ (پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا کو ایک کے مقابلے 2 گول سے اَپ سیٹ شکست دیدی۔
لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے دوسرے راؤنڈ میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ارجنٹینا کی سبقت کو ختم کرتے ہوئے 48منٹ میں صالح الشہری گول بناکر میچ برابر کردیا تاہم 5 منٹ کے وقفے سے سلیم الدواسری دوسرا گول داغ کر سعودی عرب کی ٹیم کو سبقت دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کیا جس کے بعد 2 بار گیند کو جال میں پہنچایا تاہم امپائرز نے دونوں گولز کو فاؤل قرار دیا۔
قبل ازیں گزشتہ روز امریکا اور ویلز کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More