سعودی ولی عہد 22 جون کو ترکی کا دورہ کریں گے

انقرہ(پاک ترک نیوز)
سعودی عرب اور ترکی کے درمیان اختلافات اور فاصلے بالآخر سمٹنے لگے۔ صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 22جون کو ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اردوان نے کہاکہ ولی عہد کا انقرہ میں استقبال کیا جائے گا اور دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوں گی۔
اردوان نے کہا ہمیں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کا موقع ملے گا۔اس سے قبل اردوان بھی اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کر چکے ہیں۔ اور ترکی خاشقجی قتل کیس بھی سعودی عرب کو منتقل کر چکا ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران انقرہ نے برسوں کی مخاصمت کے بعد اسرائیل، مصر، امارات او ر سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے اقدامات کا آغاز کیا۔ اور ایم بی ایس کا دورہ ترکی بھی تعلقات کے نئے دور کا مظہر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More