سعودی-پاک ملٹری کمیٹی کا چھٹا اجلاس جنرل ندیم رضا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے پاکستانی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے دریہ جوائنٹ آپریشن سنٹر میں ملاقات کی۔ یہ وفدسعودی-پاک ملٹری کمیٹی کےچھٹےاجلاس میں شرکت کے لئے ریاض پہنچا ہے
سعودی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والی ملاقات کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل الرویلی نے مملکت میں جنرل رضا کا خیرمقدم کیااور ان کے سعودی عرب میں خوشگوار قیام کی خواہش کی۔جواب میںجنرل ندیم رضا نے مملکت کے دورے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےان کے وفد کی فراخدلانہ مہمان نوازی کے لیے سعودی فرماں روا، ولی عہد اور سعودی فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل رضا نے کہا کہ سعودی-پاکستان ملٹری کمیٹی کی طرف سے منعقد ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی چھٹی ملاقات تھی، اور انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان ٹھو س فوجی تعلقات کو مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلی خیال کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میںدونوں فریقین نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ فوجی تعاون بڑھانےکے امکانات اور اس کے طریقوں کا جائزہ لیا۔