لاہور(پاک ترک نیوز) بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ایک اور ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ سے پنجہ آزمائی کرے گی ۔ بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کے پاس محمد رضوان کا ایک اہم ریکارڈ توڑنے کا اچھا موقع بن سکتا ہے ۔
ایک سال میں ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد رضوان نے سال 2021 میں اپنے نام کیا تھا، انہوں نے ایک ہزار 326 رنز اسکور کیے تھے جبکہ بھارتی بیٹر ان سے محض 286 رنز کے فاصلے پر موجود ہیں، سوریا کمار نے 29 میچز میں ایک ہزار 40 رنز بنارکھے ہیں۔محمد رضوان نے سال 2021 میں 9 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بنائی تھی۔