چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو سروس نے سوشل میڈیا ایوارڈ 2020 اپنے نام کر لیا ہے۔ سال دوہزار بیس کے دوران چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو سروس نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی۔
اردو سروس کی ویڈیوز، مضامین اور فیس بک لائیو سیشنز کو ناظرین نے بہت زیادہ سراہا۔ ان خدمات کے اعتراف میں چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے اردو سروس کی ان کاوشوں کو تحسین پیش کرنے کے لیے سال 2020 کے سوشل میڈیا ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سوشل میڈیا پر سرگرم چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کی اردو ٹیم نے نہایت مختصر عرصے میں اپنے ناظرین کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔ سربراہ اردو سروس محترمہ مہوش صاحبہ اردو سروس کی چینی ساتھیوں کے ساتھ نہایت مسرور دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کامیابی پر اردو سروس کے تمام ساتھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔