سونی کا رواں سال ایک کروڑ 80لاکھ پی ایس۔5فروخت کرنے کاٹارگٹ تیار

ٹوکیو (پاک ترک نیوز)
جاپانی ٹیک فرم سونی رواں سال اپنے پلے اسٹیشن 5 گیمنگ کنسول کےایک کروڑ 80لاکھ یونٹس فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
کمپنی کے چیف فنانشل آفیسرہیروکی توتوکی نے منگل کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہاہےکہ پلے سٹیشن 5 کے ہارڈویئر یونٹ کی فروخت کی پیشن گوئی 18 ملین یونٹس ہے، جو کہ مکمل یونٹ اور حصوں کی خریداری کے تخمینہ جات پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اعداد وشمار کی روشنی میںدیکھا جائےتو یہ 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال سے 56.5 فیصد اضافہ ہوگا جس میں سونی نے پی ایس۔5 کے ایک کروڑ 15لاکھ یونٹس فروخت کیے تھے۔
منگل کو جاری کردہ مالیاتی نتائج کے مطابق، کمپنی کی رواں سال کے جنوری تا مارچ کے عرصے میں 112.9-بلین-ین ($0.87-بلین) خالص آمدنی تھی۔نتیجتاً سونی نے اپنی گیم اینڈ نیٹ ورک سروسز سے 2.74 بلین ین کی آمدن حاصل کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More