لاہور(پاک ترک نیوز) سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 لاکھ 39 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 427 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 امریکی ڈالر بڑھ گئی اور نئی قیمت 1 ہزار 847 ڈالر ہو گئی ہے۔