سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ترکی کے معارف فاوْنڈیشن اسکول کا نیا تعلیمی سال شروع ہو گیا۔ طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات پر ہر صورت عمل کیا جائے۔
معارف فاوْنڈیشن کے ڈائریکٹر فرحتین کیسکن نے کہا کہ معارف اسکول ترکی اور سوڈان میں دوستانہ تعلقات پروان چڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس وقت خرطوم میں معارف فاوْنڈیشن اسکول 1,665 طالب علموں کو تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
ترکی نے معارف فاوْںدیشن کی بنیاد 2016 میں رکھی تھی جب فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن سے منسلک اوورسیز اسکولوں کا کنٹرول سنبھالا تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں سیاسی پناہ حاصل کئے ہوئے فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن کے سربراہ فتح اللہ گولن نے 15 جولائی 2016 میں ترکی میں فوجی بغاوت شروع کروائی تھی جو عوام نے ناکام بنا دی۔ اس ناکام فوجی بغاوت میں 251 افراد جاں بحق اور 2200 زخمی ہو گئے تھے۔
ترکی نے اس بغاوت کا الزام فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن پر عائد کیا تھا۔ ناکام بغاوت کے بعد پورے ترکی میں فیٹو کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا گیا۔ ترکی کے سرکاری اداروں، فوج، پولیس اور عدلیہ میں موجود فیٹو کے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور انہیں ملازمتوں سے فارغ کیا گیا۔
فیٹو کے کئی ممالک میں اسکول سسٹم چل رہے ہیں جو اس دہشت گرد تنظیم کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
اگلی پوسٹ