سویڈن،فن لینڈ کی ترکی سے دہشتگردی پر عدم تعاون کی تاریخ

انقرہ(پاک ترک نیوز)
سویڈن اور فن لینڈ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران دہشتگردوں کی حوالگی کیلئے ترکی کی زیادہ تردرخواستوں کو مسترد کیا۔
ترکی کی وزارت انصاف نے عدالتی فیصلوں کےمطابق فن لینڈ سے پی کےکےاور فتح اللہ دہشتگرد تنظیم فیٹو سے تعلق رکھنے والے 12دہشتگردوں کی حوالگی کی درخواست کی۔ اسی عرصے کے دوران سویڈن سے اکیس دہشتگردوںکی حوالگی کی درخواست کی گئی۔
دونوں ممالک کی جانب سے 33درخواستوں میں سے 19کو مسترد کردیا گیا جبکہ پانچ درخواستوں کو نظر انداز کیا گیا۔
ترکی کی جانب سے نو دیگر دہشتگردوں کی حوالگی کی درخواستوں پر قانونی کاروائی جاری ہے جن میں دو فن لینڈ اور سات سویڈن سے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More