لاہور(پاک ترک نیوز) سویڈن اور فن لینڈنے نیٹو میں شمولیت کیلئے مشترکہ درخواست جمع کروادی ۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے فن لینڈ اور سویڈن کے سفیروں سے درخواستیں وصول کیں۔ اور اس پیش رفت کو تاریخی قدم قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک نیٹو کی وسعت میں اضافہ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔ تاہم اس عسکری اتحاد کے رکن ملک ترکی کی جانب سے فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
سویڈن اور فن لینڈ نے یوکرین پر روسی حملے کے تناظر میں نیٹو میں شمولیت نہ اختیار کرنے کی پالیسی کو ترک کیا ہے۔
دوسری جانب ترکی کا کہنا ہے کہ یہ ممالک انقرہ مخالف مسلح گروہوں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔ اور دونوں ممالک دہشتگردی کے خلاف ناکام رہے ہیں۔