سویڈن کے وزیر اعظم ترکیہ کے دو روزہ دورے پر آج انقرہ پہنچیں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز)
سویڈن کے نئے وزیر اعظم الف کرسٹرسن صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کے دو روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔جس کے لئے وہ آج شب انقرہ پہنچیں گے۔
ترک ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، منگل کو دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہونے والے سرکاری اجلاسوں میں ترکی اور سویڈن تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقاتوں کے دوران، نیٹو میڈرڈ سمٹ کےموقعہ پر اسٹریٹجک پارٹنر سویڈن کے ساتھ دستخط کیے گئے سہ فریقی میمورنڈم کی بنیاد پر نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن کی درخواست، ترکیہ -یورپی یونین کے تعلقات اور عالمی اور علاقائی مسائل پر خیالات کا تبادلہ کیا جائے گا۔
دورے سے قبل سویڈش میڈیا سے بات کرتے ہوئے سویڈن کے وزیر خارجہ بلسٹروم نے کہا ہےکہ ترکیہ کے ساتھ نیٹو کے مذاکرات پچھلی سوشل ڈیموکریٹ حکومت کے مقابلے میں بہتر رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ کاری کا عمل زیادہ آسانی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پی کے کےاوروائی پی جی کے ساتھ رابطےکا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ اوراس بات کو ترک حکومت نے بھی نوٹ کیا ہے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ اس وقت سویڈ ن میںبرسراقتدار پارٹی کے لئےپی کے کےاوروائی پی جی جیسے دہشتگرد گروپوں کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنا ناممکن ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More