سٹیو سمتھ وائٹ بال سیریز سے قبل ٹیم سے باہر ہو گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ وائٹ بال سیریز سے قبل ٹیم سے باہر ہو گئے ۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سمتھ بائیں کہنی میں انجری کے باعث پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے ۔
سٹیو سمتھ کی جگہ لیگ سپنر مچل سوئپسن ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ ہوں گے ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین دن ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز 29مارچ سے ہو گا ۔ یہ میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More