سپیکر نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پی ٹی آئی کا نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف پی ٹی آئی کا نا اہلی کا ریفرنس مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریفرنس راجہ پرویز اشرف کو گزشتہ دنوں موصول ہوا۔ سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس پاکستان پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروایا گیا تھا۔ریفرنس میں آصف زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبر قومی اسمبلی کی حیثیت سے نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
ریفرنس میں نااہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجے جانے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔سپیکر قومی اسمبلی نے آئیں کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More