لاہور(پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے دھرنوں اور جلسوں کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز اور ٹی ٹونٹی میچ راولپنڈی سے لاہور منتقل ہونے کا امکان ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ میچز لاہور منتقل ہونے سے متعلق بورڈ حکام سے کل بات چیت ہو گی۔تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ لاہور میں کرائے جانے کا فیصلہ کل ہو گا۔ ایک ٹیسٹ میچ کی مکمل تیاریاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر باقی میچز بھی لاہور شفٹ ہوئے تو سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی۔