سیاسی گہما گہمی ،پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز لاہور منتقل

لاہور (پاک ترک نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج اور دھرنوں کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی تین ون ڈے اور ایک ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کو راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حواثے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ راولپنڈی میں ہونے والے چاروں میچز اب لاہور میں ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق حتمی فیصلہ دونوں بورڈز، انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا۔پی سی بی نے لاجسٹکس اور بائیو سیکیور ببل کے باعث میچز لاہور سے راولپنڈی منتقل کیے تھے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 29مارچ سے ہو گا ۔ دوسرا ون ڈے 31جبکہ تیسرا ایک روزہ میچ 2اپریل کو ہو گا جبکہ واحد ٹی ٹونٹی میچ 5اپریل کو کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں لاہور میں تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے موجود ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21مارچ سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More