سیالکوٹ ، پولیس کا تحریک انصاف کی جلسہ گاہ پر دھاوا ،عثمان ڈار سمیت متعدد گرفتار

سیالکوٹ(پاک ترک نیوز) سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی جلسہ گاہ پر پولیس نے دھاوا بول دیا ۔عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتارکرلیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More