سیلاب جیسی قدرتی آفت پر سیاست سے گریز کرنا چاہئے، وزیرِ اعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب جیسی قدرتی آفت پر سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کا جائزہ اجلاس ہوا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی اپنے حتمی مراحل میں ہے اور 24 اکتوبر کو وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے تیار شدہ تفصیلی Post Disaster Need Assessment رپورٹ پیش کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے بین الاقوامی ڈونرز کو پیش کرنے کیلئے سیلاب متاثرین کی بحالی کا جامع لائحہ عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تباہ حال پاکستانیوں کی فلاح کیلئے ہمیں سیاست کو ایک طرف رکھ کر متاثرین کی مدد و بحالی کے عملی اقدامات کرنے ہیں۔سیلاب سے متاثرہ گھروں کی تعمیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کیا جائے۔موسمِ سرما میں سیلاب سے تباہ حال لوگوں کو سرد موسم کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیرِ قومی غذائی تحفظ صوبوں کے ساتھ مل کر گندم کی طلب کا تخمینہ لگائیں۔موجودہ اعداد و شمار کے مطابق گندم کی آئندہ فصل تک طلب کے مطابق ذخائر موجود ہیں۔نہ ہم مصنوعی قلت پیدا کرنے دیں گے اور نہ کسی صوبے کو ملک کا قیمتی زرمبادلہ مہنگی گندم خریدنے پر خرچ کرنے دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت عالمی منڈی سے سستے نرخوں پر گندم کی در آمد کرکے صوبوں کو انکی ضروریات کے مطابق فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیرِ بجلی سیلاب زدہ علاقوں کا خود دورہ کرکے بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے جہاں سیلابی پانی کے اخراج کیلئے پمپ چلائے جا رہے ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کیلئے ترقیاتی کاموں کے پی سی ون چار دن کے اندر حتمی شکل دے کر منظور کئے جائیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More