سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سامان لیکر فرانسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سامان لیکر فرانسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔ طیارے میں ادویاب ،سیلابی پانی نکالنے والے بڑے پمپ اور ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے تربیتی ماہرین بھی شامل ہیں ۔
وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے فرانسیسی طیارے کے عملے ، انجنئیرنگ ٹیم ،اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا۔
عبد القادر پٹیل نے فرانس کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں موجود فرانس کے سفیر اپنے ملک جاکر امدادی سامان لے کر پاکستان تشریف لائے۔
وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے فرانسیسی عملے سے امدادی سامان وصول کیا، جس میں ادویات ، سیلابی پانی نکالنے والے بڑے پمپ بھی شامل ہیں۔ فرانس کے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے تربیتی ماہرین بھی امدادی سامان کے ساتھ آئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More