ڈاکر (پاک ترک نیوز) مغربی افریقی ملک سینیگال کےہسپتال میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔ آتشزدگی کے باعث 11نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے ۔
سینیگال کے صدرنے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہارکیا۔صدر نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارہمدردی کی ۔آگ پر ریسکیو اہلکاروں نے کافی کوششوں کے بعد قابو پا لیا ۔مریضوں کو دوسرے وارڈز میں شفٹ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک اور ہسپتال میں آگ لگنے سے چار نوزائیدہ بچے مارے گئے تھے۔