لاہور(پاک ترک نیوز) سی اے اے کی سیاحت کے فروغ کیلئے کاوشوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ۔بین الاقوامی ایئرلائن فلائی دبئی نے اسکردو آپریشنز شروع کرنے کے لئے درخواست جمع کرادی۔
فلائی دبئی ائرلائین، پاکستان سول ایویشن اور دبئی سول ایویشن سے باقاعدہ منظوری کے بعد اسکردو آپریشنز شروع کرسکے گی۔
ڈی جی سی اے اے اور ان کی ٹیم کی انتھک کوششوں کے بعد سکردو ائرپورٹ کو کم سے کم وقت میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے معیار کا درجہ ملا۔ سکردو ائرپورٹ سے بین الاقوامی آپریشنز کا اغاز ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔