شامی صدر نے ترک صدر اردوان سے ملاقات کی تجویز مسترد کر دی

دمشق(پاک ترک نیوز) شام کے صدر بشارالاسد نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی تجویز مسترد کردی۔
اس حوالے سے شامی صدر کا کہنا ہے کہ اس ملاقات سے اردوان کو ترکیہ میں آئندہ سال جون میں ہونے والے انتخابات میں فائدہ ہوگا
دوسری جانب ترک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ معاملات دونوں رہنماؤں کے درمیان حتمی ملاقات کی طرف جا رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد انہوں نے کہا تھا کہ ترکیہ شام کے ساتھ معاملات کو درست راستے پر ڈال سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More