دمشق(پاک ترک نیوز) شام میں بازار میں دھماکے کے باعث 19افراد جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بم دھماکہ شام کے شمالی علاقے کے سرحدی قصبے ال باب کی مارکیٹ میں ہوا جس کے باعث19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ال باب میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فورسز کی شیلنگ سے مارکیٹ میں جانی نقصان ہوا۔ شامی حکومت کے ترجمان نے مارکیٹ پرشیلنگ کی تردید کی ہے۔