شام میں ترکیہ کے فوجی آپریشن پر روس کے ساتھ مشاورت مکمل

استنبول (پاک ترک نیوز)
ترکیہ اور روس کے وفود نے علاقائی مسائل ، شمالی شام سے دہشتگرد گروپ پی کے کے اور اسکے ذیلی گروپ وائی پی جی کے انخلاکے حوالے سے روس کے وعدوں سمیت متعلقہ امور پر سیاسی مشاورت اور علاقائی مسائل پر بات چیت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ سدات اوزال اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی ورشینن کی سربراہی میں وفود نے دو طرفہ تعلقات، اقوام متحدہ میں اصلاحات، بحیرہ اسود کے اناج کی برآمد کے معاہدے کے ساتھ ساتھ شام، لیبیا اور فلسطین جیسے علاقائی مسائل پر بھی بات کی۔
بات چیت کے دوران، اونل نے شام کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اتحاد کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ جاری بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انقرہ کی جانب سےدہشت گرد گروپ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا اور روس سے شام میں دہشت گردوں سے متعلق 2019 کی مفاہمت کی یادداشت کی شرائط کو پورا کرنے کی توقع ظاہر کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More