شام پرروس،ایران،ترکی سربراہی اجلاس آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا،ایرانی سفارتکار

نورسلطان (پاک ترک نیوز)ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور علی اصغر خاجی کا کہنا ہے کہ روس،ترکی اور ایران نے اتفاق کیا ہے کہ شام میں قیام امن کے لئے جاری آستانہ مزاکرات کا آئندہ دور فروری ۔مارچ 2022ء میں تہران میں ہوگا ۔
بدھ کے روز یہاں جاری آستانہ مزاکرات کے 17ویں دور کےدوران میڈیاسے گفتگو میں علی اصغر نے کہا کہ ہم آئندہ برس کی پہلی سہ ماہی میں تینوں ملکوں کا سربراہی اجلاس بلانے پر متفق ہو گئے ہیں ۔ یہ معاملہ بھی ہمارے مزاکرات کے حالیہ دور کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔ ہمیں امید ہے ہم شام کے ایشو پر یہ سربراہی اجلاس فروری یا مارچ میں بلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔جبکہ اس سربراہی ملاقات کے چند ہفتوں کے اندر آستانہ مزاکرات کا اگلا اور18دور منعقد کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More