شاہین اور شاداب ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کیلئے شارٹ لسٹ

لاہور(پاک ترک نیوز)قومی ٹیم کے باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا۔شاداب میگا ٹورنامنٹ میں 10 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے شاہین کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نو غیر معمولی کارکردگی دکھانے والوں کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔آئی سی سی نے شاہین کی بھی تعریف کی جنہوں نے گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹورنامنٹ میں شاندار واپسی کی۔شائقین آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر فاتح کو ووٹ دے سکتے ہیں۔
شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ دوسری ٹیموں میں سے بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، انگلینڈ ہی کے کپتان جوز بٹلر،سیم کرن اور الیکس ہیلز کا نام شامل ہے۔
دیگر شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں میں زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا، سری لنکا کے وانندو ہاسارنگا کا نام بھی شامل ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More