روٹرڈیم(پاک ترک نیوز) انجری کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں، جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ اسپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔قومی فاسٹ بولر گال میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں دائیں گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔
پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بات ہوئی ہے وہ خبر سن کر اپ سیٹ ہیں، جلد انجری پر قابو پاکر کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہےاس کے باوجود انہیں مزید بہتری کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔
دوسری جانب ایشیاکپ سکواڈ کیلئے شاہین آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔