شدید دھند کے باعث موٹر وے پر درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں، 20 افراد زخمی

شیخوپورہ(پاک ترک نیوز) شدید دھند کے باعث موٹر وے پر تین مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات کے درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 20افراد زخمی ہوگئے ۔حادثے کے باعث موٹروے پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور موٹروے کو بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے اسلام آباد جانیوالی موٹروے ایم ٹو پر شدید دھند چھاگئی، جس سے لاہور تا شیخوپورہ سیکشن میں 3 مقامات کالاشاہ کاکو، خان پور اور قلعہ ستار شاہ کے قریب درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے 20 سے زائد افراد ذخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 12 افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر مسافروں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More