شطرنج کی عالمی چیمپئن شپ 25 سے 30 دسمبر تک قازقستان میں ہوگی

نور سلطان (پاک ترک نیوز) شطرنج کےریپڈ اور بلٹز عالمی مقابلے امسال بھی اپنی روایتی تاریخوں میں 25 سے 30دسمبر تک قازقستان کے دارالحکومت نورسلطان میں منعقد ہوں گے۔ شطرنج کی عالمی نمائندہ تنظیم ورلڈ چیس فیڈریشن کے زیر اہتمام کھیلےجانے والے ان مقابلوں میں مختلف کیٹگریز میں دنیا بھرکے 52ملکوں سےتعلق رکھنے والے دوسو سے زائد منتخب کھلاڑی حصہ لیں گے۔اس ضمن میں وہ کھلاڑی جنکی رواں سال کے دوران مردوں میں عالمی چیس فیڈریشن کی ریٹنگ 2550اور خواتین میں ریٹنگ 2250ہوگی۔ وہ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
شطرنج فیڈریشن کے مطابق نور سلطان میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کے لئے مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے انعامات رکھے گئے ہیں ۔ان میں مردوں کے ریپڈاور بلٹز مقابلوں کے لئے 7لاکھ ڈالرز اور خواتین کے لئے 3لاکھ ڈالرز مختص کئے گئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More