پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز) شمالی کوریا نے ایک "ہائپرسونک میزائل” فائر کیا ہےجس نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایاہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے نے جمعرات کو رپورٹ کیاہے کہ یہ شما لی کوریا کا دوسرا ایسا تجربہ ہے۔ ملک کے نئی فوجی صلاحیتوںکے حصول کی کاوشوں کا حصہ ہے۔شمالی کوریا نے سب سے پہلے ستمبر میں ایک ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ بڑی فوجی طاقتوںکے ہمراہ جدید ہتھیاروں کے نظام بنانے کی دوڑ میں شامل ہو گیا تھا۔
ہائپرسونک ہتھیار عام طور پر بیلسٹک میزائلوں سے کم اونچائی پر اہداف کی طرف اڑتے ہیں اور آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ یا تقریباً 6,200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتے ہیں۔