شمالی کوریا نے اپنا فوجی انٹیلی جنس سیٹلائٹ تیار کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی

ٹوکیو(پاک ترک نیوز)
شمالی کوریا نے اپنا فوجی انٹیلی جنس سیٹلائٹ تیار کرنے کے منصوبے کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے ۔اوراب اس ضمن میںآزمائشوں اور حتمی چؤجانچ پڑتال کا کام شروع کر دیا ہے۔
جاپانی میڈای نے پیرکے روز رپورٹ کیا ہے کہ اس حوالے سے شمالی کوریا اپنے سوہاے سیٹلائٹ لانچنگ اسٹیشن سے ایک آزمائشی سیٹلائٹ لانچ کر چکا ہے۔
جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق اتوار کو شمالی کوریا نے بحیرہ جاپان کی سمت میں دو بیلسٹک میزائل داغے۔ انہوں نے 550 کلومیٹر کی زیادہ سے زیادہ اونچائی پر تقریباً 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور جاپان کے خصوصی اقتصادی زون سے باہر گر گئے۔
مزید براںاس ہفتے کے شروع میں سوہاے ٹیسٹنگ گراؤنڈ پر شمالی کوریا نے اپنے ہائی تھرسٹ ٹھوس ایندھن کے انجن کے کامیاب تجربات کیے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More