شمالی کوریا نے مزید چار بلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ کر لیا

پیانگ یانگ(پاک ترک نیوز)
شمالی کوریا نےکم فاصلے تک مار کرنے والے جدید بلسٹک میزائلوں کا کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔ یہ میزائل سمندر اور زمین سے داغے جا سکتے ہیں۔
جنوبی کوریا کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملکی عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے ہفتے کے روز بحیرہ زرد کی طرف چار مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغےہیں۔جبکہ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بھی بتایا ہے جدید ترین میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق میزائلوں نے 20 کلو میٹر کی بلندی پر تقریباً 130 کلومیٹر تک پرواز کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More